مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ایران کی رضاکارنہ فورس (بسیج) کے متعدد اہلکار ہفتے کے روز حسینیہ امام خمینی تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ یہ تقریب جس میں بسیج فورسز کے مختلف دستے شرکت کریں گے ہفتہ کی صبح 9.30 بجے ہوگی جس سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ کے قریب بسیجی اہلکار ملک بھر سے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب کا آغاز صبح 9.30 بجے ہوگا جبکہ اسے سرکاری ٹی وی اور رہبر انقلاب کی آفیشل ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر برارہ راست نشر کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ